
کولکاتا، 30 مارچ (ہ س)۔ بنگال پولیس نے پیر کو اداکار راہل ارونودے بنرجی کی ڈوبنے سے موت کے معاملے میں عینی شاہدین اور جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کے بیانات ریکارڈ کئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔پیر کو کانتھی اسپتال میں اداکار کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی لاش کو دیگھا کے مردہ خانہ میں رکھا گیا۔ مشرقی مدنی پور ضلع پولیس کے تفتیشی افسران نے اوڈیشہ پولیس سے واقعہ سے متعلق ویڈیو فوٹیج حاصل کرنے کی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں تاکہ واقعات کی مکمل ترتیب کو سمجھ سکیں۔مشرقی مدنی پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ انشومن ساہا نے بتایا کہ اڈیشہ پولیس سے اہم ویڈیو کلپس حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوڈیشہ پولیس کے پاس شوٹنگ اور واقعہ کے دوران راہول کے آخری لمحات کی ویڈیوز موجود ہیں، جنہیں تحقیقات کے مفاد میں عوام کے لیے جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ باضابطہ طور پر حاصل کیے جائیں گے۔پولیس کے مطابق اداکار کے اہل خانہ بشمول ان کے ماموں اور کچھ قریبی دوست تملوک پہنچے اور وہاں سے لاش کو کولکتہ لے آئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan