پولیس ہیڈ کوارٹر میں پپنگ سیریمنی کی تقریب، 145 پولیس اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ پر اعزازی ترقی دی گئی۔
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س): پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیر کو ایک پپنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 145 ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو اعزازی ترقیوں سے نوازا گیا۔ یہ تقریب پولیس ہیڈ کوارٹر کے آدرش آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پولیس افسران اور اہلکارو
پولیس


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س): پولیس ہیڈ کوارٹر میں پیر کو ایک پپنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 145 ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو اعزازی ترقیوں سے نوازا گیا۔ یہ تقریب پولیس ہیڈ کوارٹر کے آدرش آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

پولس کمشنر ستیش گولچہ نے تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے سینئر افسران کے ساتھ مل کر کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے اہلکاروں کو ان کے اگلے اعزازی رینک کے مطابق بیجز دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس اسکیم کے تحت یہ چوتھا ایونٹ تھا، جسے دہلی پولیس نے دسمبر میں شروع کیا تھا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں پولیس کمشنر نے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمت صرف نوکری نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں 35 سے 40 سال تک ڈیوٹی سرانجام دینا باعث فخر ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے کردار کی بھی تعریف کی جنہوں نے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان اہلکاروں کا دہلی پولیس سے رشتہ ختم نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ وہ ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے تمام اہلکاروں کو معاشرے اور ملک کی خدمت میں سرگرم رہنے کی ترغیب دی اور ان کی صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کی۔

اس موقع پر 10 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 38 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر اور 97 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سینئر افسران، ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی موجودگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande