
حیدرآباد ، 30 مارچ (ہ س) ۔حیدرآباد کے ایک گیٹیڈ کمیونٹی علاقہ میں واشنگ مشین سے شارٹ سرکٹ حادثہ رونما ہوا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ آگ تقریباً 6:20 بجے لگی، اور تین فائر اٹینڈرز، وٹناگول پلی، گچی باؤلی اور لنگر حوض نے اس واقعے پر فوری آپہنچے ۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ واقعہ رنگاریڈی کے منی کنڈہ میں واقع ردھی گرانڈیور اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ آگ تیسری منزل کے ایک فلیٹ میں شام 6 بج کر 20 منٹ پر لگی۔
اطلاع ملنے پرتین فائر اٹینڈروں نے جوابی کارروائی کی اور 10 منٹ سے بھی کم وقت میں آگ پر قابو پالیا۔
یہ تیسری منزل کے فلیٹوں میں سے ایک میں ایک چھوٹی سی آگ تھی۔ آگ کسی دوسرے فلیٹ تک نہیں پھیلی اور صرف متاثرہ اپارٹمنٹ کے ایک چھوٹے سے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق