
بھیلواڑہ، 29 مارچ (ہ س)۔
ضلع کے جہاز پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 148D (بھیلواڑہ ٹونک روڈ) پر دھوڑناتھون گاو¿ں کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نوجوان تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ چاروں افراد تقریباً 100 میٹر دور فاصلے تک چھل گئے ۔ سڑک پر خون کے دھبے پھیل گئے اور دونوں موٹر سائیکلوں کے پر خچے اڑ گئے۔
جہاز پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او لوک پال سنگھ نے بتایا کہ حادثے کے بعد گاو¿ں والوں اور راہگیروں کی بھیڑ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چاروں زخمیوں کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے تین نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت جتیندر (35) ولد اشوک میگھونشی کے طور پر کی گئی ہے جو ہنومان نگر تھانہ علاقہ کے ٹکاد گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔ نریندر (36) ولد ہرجی رام میگھونشی، جو انٹوڈا کے رہنے والے ہیں۔ اور وشال (19) ولد ہنومان سنگھ راجپوت جو شکر گڑھ تھانہ علاقے کے جوجھر گاو¿ں کے رہنے والے ہیں۔
راہل (18) ولد سردار سنگھ ساکنہ جوجھر جو دوسری بائک پر سوار تھا شدید زخمی ہے اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق وشال اور راہل مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے تھے اور اتوار کوآر ایس سی آئی ٹی امتحان دینے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ دوسری موٹر سائیکل پر سوار جتیندر اور نریندر ذاتی کام پر تھے۔
حادثے کے بعد تینوں لاشیں مردہ خانہ میں جمع کرادی گئیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ علاقہ سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کی حالت بری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ