
مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغامِ تعزیت: “والدین کا سایہ اللہ کی عظیم نعمت ہے، ان کی جدائی ناقابلِ تلافی خسارہ۔نئی دہلی، 29 مارچ(ہ س)۔ جمعیة علماءہند کا ایک وفد، ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی سربراہی میں، شاہی جامع مسجد دہلی پہنچا، جہاں انہوں نے شاہی امامِ مولانا سید احمد بخاری سے ملاقات کر کے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دلی تعزیت پیش کی۔اس موقع پر وفد نے صدر جمعی? علمائ ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی جانب سے بھی تعزیتی کلمات پہنچائے۔ مولانا مدنی جو دہلی سے باہر ہیں۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا:“والدین کا سایہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ان کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ہم اس غم کی گھڑی میں مولانا سید احمد بخاری، سید طارق بخاری، سید یحی بخا ری اور سید حسن بخاری اور ان کے دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔”ملاقات کے دوران مولانا سید احمد بخاری نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 95 برس تھی اور وہ الحمدللہ آخری وقت تک صحت مند تھیں۔وفد نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی اور خیرخواہی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امام مولانا شعبان سے بھی ملاقات ہوئی اور ان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔جمعیة علماءہند کے اس وفد میں مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی (سیکرٹری جمعیة علماءہند)، سینئر آرگنائزر مولانا ضیاءاللہ قاسمی، ناظم جمعیت علماءضلع نئی دہلی جناب اسد میاں، آرگنائزر جمعیت علماءہند مفتی حسان قاسمی سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais