پولیس حراست میں ملزم کی پُر اسرار موت پر مجسٹریل جانچ کا حکم جاری
جموں،29 مارچ(ہ س)۔ جموں کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں زیرِ حراست ایک ملزم کی پراسرار موت کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے معاملے کی مجسٹریل جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت پروین کمار ولد شگن چند، سکنہ پانی پت (ہریانہ) کے
پولیس حراست میں ملزم کی پُر اسرار موت پر مجسٹریل جانچ کا حکم جاری


جموں،29 مارچ(ہ س)۔

جموں کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں زیرِ حراست ایک ملزم کی پراسرار موت کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے معاملے کی مجسٹریل جانچ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت پروین کمار ولد شگن چند، سکنہ پانی پت (ہریانہ) کے طور پر ہوئی ہے، جو ایف آئی آر نمبر 67/2026 کے تحت درج ایک مقدمے میں گرفتار تھا۔ اسے دیگر چار ملزمان کے ساتھ کولکاتا سے حراست میں لے کر 25 مارچ کو جموں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 30 مارچ تک پولیس ریمانڈ پر تھا۔اتوار کے روز دورانِ حراست ملزم نے اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس پر اسے فوری طور پر گورنمنٹ اسپتال گاندھی نگر منتقل کیا گیا۔

تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا تھا اور تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کا بورڈ اہلِ خانہ اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کرے گا۔ حکام نے بتایا کہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ ضلع مجسٹریٹ جموں سے باضابطہ مجسٹریل انکوائری کرانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande