
جوپیٹر آئی لینڈ (فلوریڈا)، 28 مارچ (ہ س)۔عظیم گولفر ٹائیگر ووڈس کوڈرائیونگ انڈر دی انفلوئنس (مشتبہ حالت میں گاڑی چلانے) کے الزام میں جمعہ کو گرفتار کیا گیا، حالانکہچند گھنٹوں بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق، ووڈس اپنی لینڈ روور کارکو رہائشی علاقے سے تیز رفتاری سے چلا رہے تھے ،تب ہی ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد ان میں نشہ یا کسی طرح کے زیر اثر ہونے کی علامات ظاہر ہوئیں۔
مارٹن کاو¿نٹی کے شیرف جان بڈڈینسیک نے بتایا کہ ووڈس نے بریتھ اینالائزر ر ٹیسٹ دیا، جس میں الکحل کے استعمال کی کوئی علامت نظر نہیں آئیں۔ تاہم، انہوں نے یورین ٹیسٹ سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے منشیات یا دیگر چیزیں لی ہیں۔
فلوریڈا کے قانون کے مطابق، ووڈس کو ضمانت پر رہا ہونے سے پہلے کم از کم آٹھ گھنٹے تک جیل میں رہنا لازمی تھا۔ اس دوران انہیں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں ووڈس کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ ان کے مینیجر نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب ووڈس کو شراب کے علاوہ کسی اور وجہ سے ڈی یو آئی کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل2017 میں، وہ اپنی کار میں سوتے ہوئے پائے گئے تھے، جب انہوں نے پین کلرز کا نامناسب امتزاج لیا تھااور بعد میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کیا تھا۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد