الیکشن 26: گورو گوگوئی نے بی جے پی قیادت پر حملہ کیا، ایندھن کے بحران اور ٹکٹ کی تقسیم پر سوال اٹھائے
جورہاٹ (آسام)، 27 مارچ (ہ س)۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اندرونی عدم اعتماد کا الزام لگایا اور ایندھن کے بحران جیسے عوامی مفاد کے مسائل پر حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ کل رات ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گوگو
Gogoi-Targets-BJP-Leadership


جورہاٹ (آسام)، 27 مارچ (ہ س)۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے اندرونی عدم اعتماد کا الزام لگایا اور ایندھن کے بحران جیسے عوامی مفاد کے مسائل پر حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔

کل رات ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گوگوئی نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی نے مرکزی وزیر سربانند سونووال کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے والد کو پہلے ہی اس طرح کی سیاسی دھوکہ دہی کا اندازہ تھا۔

گوگوئی نے بی جے پی کے ”ڈبل انجن والی حکومت“ کے دعوے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لمبے لمبے دعووں کے باوجود، ریاست میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قلت کی وجہ سے لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔

کانگریس کے امیدواروں کے انتخاب کے عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اس بار 13 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جس سے نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے اپنے زیادہ تر ٹکٹ کانگریس کے سابق رہنماو¿ں کو دیے ہیں جو پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے ٹیوک علاقے کے ووٹروں سے کانگریس امیدوار پلوی گوگوئی کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقے کے لوگوں سے پرانا رشتہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ٹیوک اور پورے جورہاٹ خطہ کے لوگ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے جیت کو یقینی بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande