جموں و کشمیر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابی فہرست کے لیے اعلامیہ جاری کیا۔
جموں, 26 مارچ (ہ س)اسٹیٹ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر نے پنچایت انتخابی فہرست کی سالانہ نظرثانی کا اعلان کرتے ہوئے یکم اپریل 2026 کو کوالیفائنگ تاریخ مقرر کی ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتخابی فہرست کی تیاری جموں و کشمیر پنچایتی راج
Election


جموں, 26 مارچ (ہ س)اسٹیٹ الیکشن کمیشن جموں و کشمیر نے پنچایت انتخابی فہرست کی سالانہ نظرثانی کا اعلان کرتے ہوئے یکم اپریل 2026 کو کوالیفائنگ تاریخ مقرر کی ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتخابی فہرست کی تیاری جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 اور جموں و کشمیر پنچایتی راج رولز 1996 کے تحت مقررہ طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ نظرثانی کا عمل آخری مرتبہ اپڈیٹ کی گئی انتخابی فہرست کی بنیاد پر ہوگا۔الیکٹورل رجسٹریشن افسران (ای آر اوز) 27 مارچ 2026 کو ہر حلقہ پنچایت میں تازہ ترین مربوط انتخابی فہرست فارم پی ای آر-1 کے نوٹس کے ساتھ شائع کریں گے۔

ڈرافٹ پنچایت انتخابی فہرست 2026 کو 27 مارچ سے نظرثانی کے لیے کھولا جائے گا۔

جس کے تحت اہل ووٹرز کو ناموں کے اندراج، اخراج، درستگی اور منتقلی سے متعلق دعوے اور اعتراضات جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا۔ دعوے اور اعتراضات جمع کرانے کی مدت 27 مارچ سے 29 اپریل تک مقرر کی گئی ہے۔اس عمل کو آسان بنانے کے لیے اپریل میں مختلف تاریخوں یعنی 4، 5، 11، 12، 18، 19، 25 اور 26 اپریل کو پولنگ بوتھس پر خصوصی کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جہاں متعلقہ افسران ضروری فارم اور ڈرافٹ فہرست کے ساتھ دستیاب رہیں گے۔اہل ووٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے ضلع پنچایت الیکشن افسر (ڈی پی ای او)، الیکٹورل رجسٹریشن افسر (ای آر او)، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر (اے ای آر او) یا پنچایت الیکشن بوتھ افسر (پی ای بی او) سے رابطہ کریں۔اعلامیے کے مطابق دعووں کی سماعت اور نمٹارہ 8 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ حتمی انتخابی فہرست 15 مئی 2026 کو شائع کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande