پانی پت: فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان
پانی پت، 26 مارچ (ہ س)۔ پانی پت باپولی روڈ پر واقع گپتا انٹرنیشنل فیکٹری میں کل رات لگنے والی زبردست آگ میں لاکھوں روپے مالیت کا کباڑ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے کچھ ہی دیر میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں ذ
پانی پت: فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان


پانی پت، 26 مارچ (ہ س)۔

پانی پت باپولی روڈ پر واقع گپتا انٹرنیشنل فیکٹری میں کل رات لگنے والی زبردست آگ میں لاکھوں روپے مالیت کا کباڑ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے کچھ ہی دیر میں پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں ذخیرہ شدہ کباڑکی بڑی مقدار راکھ بن گئی۔ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے قیمتی مشینری کو بچا لیا گیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مختلف فائر اسٹیشنوں کی نصف درجن سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے تعینات کی گئیں۔ فائر آفیسر گرمیل سنگھ نے بتایا کہ ہرآگ کو بجھانے کے لئے فائر انجم کی ہر گاڑی کو پانی بھرنے کے لئے کم سے کم پانچ بار چکر لگانے پڑے۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ فیکٹری آپریٹر امیت گپتا کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم فیکٹری میں کباڑ کی بڑی مقدار پڑی ہوئی تھی جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande