چیف سکریٹری نے مختلف محکموں میں بھرتی کے قواعد کی تازہ کاری کا جائزہ لیا۔
جموں, 25 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختلف محکموں میں بھرتی کے قواعد (ریکروٹمنٹ رولز) کی تازہ کاری کے عمل کا جائزہ لیا اور اسے تیز کرنے کی ہدایت د
Cs


جموں, 25 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری اٹل ڈلو نے بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے مختلف محکموں میں بھرتی کے قواعد (ریکروٹمنٹ رولز) کی تازہ کاری کے عمل کا جائزہ لیا اور اسے تیز کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں کمشنر سکریٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگز اور دیگر انتظامی سکریٹریز نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی تقرری نظام کے لیے جدید بھرتی قواعد ناگزیر ہیں اور تمام محکمے مقررہ مدت کے اندر اس عمل کو مکمل کریں۔انہوں نے ہدایت دی کہ اس کام کو مشن موڈ میں انجام دیا جائے تاکہ تاخیر ختم ہو اور محکموں میں خالی آسامیوں کو بروقت پُر کیا جا سکے۔کمشنر سکریٹری شبنم شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ بھرتی قواعد کی اپڈیٹ کے لیے بی آئی ایس اے جی ۔این کے تعاون سے ایک آن لائن پورٹل تیار کیا گیا ہے جو مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم اپریل 2026 سے تمام تجاویز صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی اور آف لائن نظام ختم کر دیا جائے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024 سے اب تک 53 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں 33 سروسز کے قواعد حتمی شکل پا چکے ہیں جبکہ 81 مزید سروسز کے مسودے تیار ہیں۔چیف سکریٹری نے صحت، تعلیم، ریونیو اور زراعت کے محکموں کو ہدایت دی کہ زیر التوا معاملات کو فوری حل کر کے بھرتی قواعد کو جلد مکمل کریں۔اجلاس کے اختتام پر حکومت نے شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر بھرتی نظام قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande