ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ اپنے وزیردفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا
واشنگٹن،24مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کی ذمہ داری اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈال دی۔امریکی ریاست ٹینیسی میں گزشتہ روز ایک گول میز اجلاس ہوا، جس میں ٹرمپ نے کہا کہ فوجی کارروائی کی حمایت سب سے پہلے پیٹ ہیگستھ نے کی تھی۔انہوں نے پی
ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ اپنے وزیردفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا


واشنگٹن،24مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کی ذمہ داری اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈال دی۔امریکی ریاست ٹینیسی میں گزشتہ روز ایک گول میز اجلاس ہوا، جس میں ٹرمپ نے کہا کہ فوجی کارروائی کی حمایت سب سے پہلے پیٹ ہیگستھ نے کی تھی۔انہوں نے پیٹ ہیگستھ کی موجودگی میں کہا کہ میرا خیال ہے آپ ہی بتائیں کیونکہ آپ نے ہی جنگ کا کہا تھا، آپ انہیں (ایران) جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یہ بیان ایک ایسی جنگ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کے آغاز سے متعلق پہلے ہی متعدد متضاد دعوے سامنے آ چکے ہیں۔

ایران کے خلاف جنگ کیوں چھیڑی گئی؟ ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف عہدیدار اس سوال پر مختلف جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔کچھ کا مو¿قف ہے کہ اسرائیل خود ہی حملہ کرنے والا تھا، جس کے باعث امریکا کی شمولیت ناگزیر ہو گئی، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قریب تھا۔ٹرمپ نے اپنے انداز میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیٹ ہیگستھ اور جنرل کین کو فون کیا، میں نے اپنے بہت سے قابل لوگوں سے بات کی، ہمارے سامنے مشرقِ وسطیٰ میں ایک مسئلہ تھا، ہم وہاں جا کر ایک بڑا مسئلہ ختم کر سکتے تھے۔پیٹ ہیگستھ کو ذمہ دار ٹھہرانے سے چند گھنٹے قبل ہی ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیجی خطے میں ایران کے جوابی حملے غیر متوقع تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande