
ریاض،24مارچ(ہ س)۔سعودی فضائی دفاع نے خطے میں ایرانی جنگ کے 25 ویں روز آج مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 دشمن ڈرونز کو ناکام بنا دیا۔گذشتہ روز سعودی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، جن میں سے ایک میزائل کو فضا میں ہی روک لیا گیا جبکہ دیگر دو غیر آباد علاقے میں گرے۔ اسی دوران مشرقی صوبے میں 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔
سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل (51) کی روشنی میں اپنی خود مختاری کے تحفظ، امن و امان کی برقراری اور اپنی سرزمین، فضائی حدود، شہریوں، مقیم افراد اور اپنے مفادات و اثاثوں کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan