آئندہ 24 گھنٹے میں تلنگانہ کا موسم تبدیل ہونے کا امکان
حیدرآباد، 22 مارچ (ہ س) ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ میں موسم تبدیل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں کچھ مقامات پر30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج کے ساتھ آندھی اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹے میں تلنگانہ کا موسم تبدیل ہونے کا امکان


حیدرآباد، 22 مارچ (ہ س) ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تلنگانہ میں موسم تبدیل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، ریاست میں کچھ مقامات پر30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج کے ساتھ آندھی اور تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اپنی یومیہ بلیٹن میں کہا کہ 25 اور26 مارچ کو بھی ایسی ہی صورتحال برقراررہ سکتی ہے۔ مزید برآں، 25 اور28 مارچ کے درمیان ریاست کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔تاہم 23 اور 24 مارچ کو تلنگانہ میں خشک موسم کے آثار ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی بارش درج کی گئی۔ اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت محبوب نگر میں 35.9 ڈگری رہا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت میدک میں 16.3 ڈگری درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande