وزیراعلیٰ کی الفا حملے کی مذمت، مشترکہ مہم جاری۔
گوہاٹی، 22 مارچ (ہ س) آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے ممنوعہ تنظیم الفا کے حالیہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مت
وزیراعلیٰ کی الفا حملے کی مذمت، مشترکہ مہم جاری۔


گوہاٹی، 22 مارچ (ہ س) آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے ممنوعہ تنظیم الفا کے حالیہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریاستی پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خاتمے، خطے میں امن کی بحالی اور اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

سیاسی محاذ پر، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کا مقصد آسام اسمبلی انتخابات میں 104 سیٹیں جیتنا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ انتخابی مہم منگل سے شروع ہوگی جس کے تحت ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ پروگرام چلایا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande