بی ایچ یو میں ہندوستانی علمی روایات پر بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
ماہر تعلیم پروفیسر علاءالدین عزیزی سمیت ملک و بیرونِ ملک کے اسکالرز کی شرکت وارانسی،21 مارچ(ہ س)۔ بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں شعبہ تاریخ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور شانتی پرساد جین کالج، سہسرام کے مشترکہ اشتراک سے’بھارتیہ علمی روایات: مت
بی ایچ یو میں ہندوستانی علمی روایات پر بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز


ماہر تعلیم پروفیسر علاءالدین عزیزی سمیت ملک و بیرونِ ملک کے اسکالرز کی شرکت

وارانسی،21 مارچ(ہ س)۔

بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں شعبہ تاریخ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور شانتی پرساد جین کالج، سہسرام کے مشترکہ اشتراک سے’بھارتیہ علمی روایات: متنوع جہات‘ کے موضوع پر سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعرات کو ساڑھے گیارہ بجے دن میں ہوا، جو 21 مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔افتتاحی اجلاس میں بی ایچ یو کے وائس چانسلر پروفیسر اجیت کمار چترویدی، تاریخ تدوین کمیٹی کے قومی صدر ڈاکٹر بال م±ک±ند پانڈے، گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی جموہار (سہسرام) کے چانسلر و سابق رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) اور ڈین آف آرٹس فیکلٹی پروفیسر گھنشیام نے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی کے پروفیسر ہیرامند تیواری خصوصی مقرر کے طور پر موجود تھے۔

کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی و ریسورس پرسن کی حیثیت سے شانتی پرساد جین کالج، سہسرام کے ممتاز ماہرین تعلیم، شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) محمد علاءالدین انصاری عزیزی، شعبہ نفسیات کے ڈاکٹر رنجیت کمار پانڈے اور شعبہ سیاسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شوبھا کماری شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز سرسوتی وندنا اور ک±ل گیت سے ہوا، جبکہ تمام مہمانوں کا استقبال ب±وکے، شال اور مومینٹو پیش کرکے کیا گیا۔افتتاحی اجلاس کے اختتام پر ڈاکٹر رام پرکاش شرما نے مہمانان، اساتذہ کرام اور ریسرچ اسکالرز کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر علاءالدین عزیزی نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے اسکالرز، ریسرچرز اور طلبہ ہندوستانی علمی روایات کے مختلف پہلوو¿ں پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور علمی مباحث میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شانتی پرساد جین کالج، سہسرام کی شمولیت روہتاس ضلع کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande