اتراکھنڈ میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ
دہرادون، 20 مارچ (ہ س)۔ ریاست میں جمعرات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہرادون، اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں
Rain-continues-Uttarakhand


دہرادون، 20 مارچ (ہ س)۔ ریاست میں جمعرات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہرادون، اترکاشی، چمولی، رودرپریاگ، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

موسمیاتی مرکز دہرادون کے مطابق، ان اضلاع میں تیز بارش، گرج چمک اور طوفان کی توقع ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں ہلکی سے درمیانی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ یمنوتری، گنگوتری، کیدارناتھ، بدری ناتھ سمیت اونچائی والے علاقوں میں برف باری سے شدید سردی پڑ گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری اور زیریں علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ ریاست میں 25 مارچ تک موسم بارش کا رہنے کا امکان ہے۔ بارش، گرج چمک اور سردی کا اثر آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande