صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اسکان اور پریم مندر میں پوجا کی
متھرا، 20 مارچ (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے تین روزہ دورہ متھرا کے لئے جمعرات کو کانہا کی نگری پہنچیں۔ کینٹ ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد صدر جمہوریہ نے برج میں مشہور اسکان اور پریم مندر کے درشن کئے۔ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور ان کے اہ
President-Draupadi-Murmu-Mathu


متھرا، 20 مارچ (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنے تین روزہ دورہ متھرا کے لئے جمعرات کو کانہا کی نگری پہنچیں۔ کینٹ ہیلی پیڈ پر اترنے کے بعد صدر جمہوریہ نے برج میں مشہور اسکان اور پریم مندر کے درشن کئے۔ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور ان کے اہل خانہ بھی ان کے دورے میں موجود تھے۔

صدر جمہوریہ کا ہیلی کاپٹر جمعرات کی دو پہر آرمی ہیلی پیڈ پر اترا۔ گورنر آنندی بین پٹیل، کابینی وزیر لکشمی نارائن چودھری، انچارج وزیر سندیپ سنگھ، ایم پی تیجویر سنگھ، میئر ونود اگروال، لیفٹیننٹ جنرل وی ہری ہرن، آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس انوپم کلشریسٹھ، ڈیویژنل کمشنر آگرہ نگیندر پرتاپ،گروپ کیپٹن شیو م من چندا اور ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ سمیت سینئر انتظامی افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ کا قافلہ براہ راست ورنداون کی طرف روانہ ہوا۔

اسکان مندر میں بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کی

صدر جمہوریہ نے سب سے پہلے ورنداون میں واقع اسکان مندر کا دورہ کیا۔ مندر کی 50 ویں گولڈن جوبلی کے موقع پر، انہوں نے رادھا اور شیام سندر کی رسمی پوجا اور آرتی کی۔ مندر کے صدر پنچ گوڑا داس نے بتایا کہ صدر جمہوریہ مندر کی سجاوٹ اور عقیدت کے ماحول سے بہت متاثر ہوئیں۔ پوجا کے بعد صدر جمہوریہ نے مندر کے احاطے میں بچوں کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی اور انہیں چاکلیٹ تقسیم کی۔ انہوں نے مندر کے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ دوبارہ مندر آنا چاہیں گی۔

پریم مندر میں لیزر شو اور یوگل سرکار کی آرتی دیکھی

اسکان کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پریم مندر پہنچیں، جہاں اجے بابا اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خاندان کے ساتھ مندر میں منعقد خصوصی 'واٹر لیزر شو' کا لطف اٹھایا۔ اس کے بعد، انہوں نے شری رادھا-کرشن کے جوڑے کی مورتی کی آرتی کی۔ اس دوران سنکیرتن منڈلی کے 51 آشرم مکینوں کی طرف سے کی گئی سریلی گائیکی نے ماحول کو کرشن کی عقیدت سے بھر دیا۔ صدر جمہوریہ نے مندر کا دورہ کیا اور پہلی منزل پر واقع شری سیتا رام جی کے بھی درشن کئے۔ انہیں مندر کی انتظامیہ کی طرف سے پرساد، تلسی کی مالا، دوپٹہ اور مذہبی لٹریچر پیش کیا گیا۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے دورہ کے پیش نظر متھرا اور ورنداون بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اے ڈی جی انوپم کلشریشٹھ اور ایس ایس پی شلوک کمار نے ذاتی طور پر حفاظتی انتظامات کی نگرانی کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande