
نئی دہلی، 20 مارچ (ہ س)۔ شیام لال کالج، سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج اور دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) ایلیومنا ٹیم نے 5ویںپی ایس پی بی بابا دیپ سنگھ ہاکی (مرد اور خواتین) ٹورنامنٹ کے چوتھے دن جیت درج کی ہے ۔
مردوں کے زمرے میں شیام لال کالج نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہنسراج کالج کو 3-1 سے شکست دی۔ ٹیم کے لیے پرتیوش سنگھ جگی، ہرش اور منموہن نے ایک ایک گول کیا۔ ہرش کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
اسی طرح سری گرو تیغ بہادر خالصہ کالج نے کیروڑی مل کالج کو 2-1 سے شکست دی۔ خالصہ کالج کے لیے روشیل اور وپن نے گول کیے۔ کیروڑی مل کالج کے لیے سہان سنگھ نے گول کیا۔ خالصہ کالج کے ساگر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
خواتین کے زمرے میں دہلی یونیورسٹی ایلیومنا ٹیم نے بھارتی کالج کو 8-0 سے شکست دی۔ نیلم نے ہیٹ ٹرک سمیت تین گول کیے، زہرہ نے دو اور مینا، منجو اور سنگیتا نے ایک ایک گول کیا۔ بھارتی کالج کی خوشی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد