وینزویلا میں بڑی فوجی تبدیلی، 11 سال بعد وزیر دفاع تبدیل
کراکس، 19 مارچ (ہ س)۔ وینزویلا کی کارگزار صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ملک کی وزارت دفاع میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جنرل گستاوو گونزالیز لوپیز کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے اس عہدے پر فائز جنرل ولادیمیر پیڈرینو لوپیز کی جگہ لیں گے۔ سرکاری ب
وینزویلا کے جنرل گستاوو گونزالیز لوپیز (فائل فوٹو)


کراکس، 19 مارچ (ہ س)۔ وینزویلا کی کارگزار صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ملک کی وزارت دفاع میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جنرل گستاوو گونزالیز لوپیز کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے اس عہدے پر فائز جنرل ولادیمیر پیڈرینو لوپیز کی جگہ لیں گے۔

سرکاری بیان کے مطابق ولادیمیر پیڈرینو گزشتہ 11 برسوں سے زائد عرصے سے وینزویلا کے وزیر دفاع کے عہدے پر فائز تھے اور ملک کے فوجی نظام میں ان کا اہم اثر و رسوخ مانا جاتا تھا۔ صدر روڈریگیز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پیڈرینو کو ان کی طویل مدت تک کی گئی خدمات اور ملک کے تئیں وفاداری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں حکومت میں نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

پیڈرینو نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز سابق صدر ہیوگو چاویز کے دور میں صدارتی گارڈ کے رسمی یونٹ کی قیادت کرتے ہوئے کیا تھا۔ بعد میں ان کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا جب سابق صدر نکولس مادورو نے انہیں 2014 کے آخر میں وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ سیاسی واقعات کے بعد وینزویلا کی فوج میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پیڈرینو کو طویل عرصے تک عہدے پر برقرار رکھا گیا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق وینزویلا کے فوجی ڈھانچے میں تقریباً 2000 جنرل مختلف یونٹوں کی قیادت کرتے ہیں اور فوج کا ملک کی معیشت کے کئی شعبوں میں بھی اثر و رسوخ ہے۔

نئے وزیر دفاع گستاوو گونزالیز لوپیز پہلے بھی وینزویلا کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس نظام میں اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ تبدیلی ملک کے فوجی اور سیاسی ڈھانچے میں بڑی تنظیمِ نو کا اشارہ ہو سکتی ہے۔

موجودہ حالات میں وزارت دفاع میں یہ تبدیلی وینزویلا کے اقتدار کے نظام اور فوجی قیادت کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande