منی کرن ویلی میں 962 گرام چرس سمیت 3 گرفتار
کلو، 18 مارچ (ہ س)۔ کلّو کی منیکرن وادی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے، پولیس نے علاقے میں گشت کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چرس کے ساتھ تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ پکڑی گئی چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں میں بتائی جاتی ہے
منی کرن ویلی میں 962 گرام چرس سمیت 3 گرفتار


کلو، 18 مارچ (ہ س)۔

کلّو کی منیکرن وادی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے، پولیس نے علاقے میں گشت کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چرس کے ساتھ تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ پکڑی گئی چرس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

منشیات اسمگلنگ کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس چوکی جری کی ٹیم نے ڈنکھرا چوک پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی نمبر RJ 60-CH-2951 کو روکا۔ دوران چیکنگ گاڑی میں سوار تین نوجوانوں کے قبضے سے 962 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات کی کھیپ قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس سلسلے میں، منیکرن پولیس اسٹیشن میں تین ملزمین ادت شرما (26)، کشال اوستھی (22) اور رتوک جگڈ، جے پور، راجستھان کے رہنے والے، کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعہ 20 اور 29 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کے ذرائع، سپلائی چین اور نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے تینوں ملزمین سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande