
دو پہیہ گاڑی چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 10 موٹر سائیکلیں برآمد، ایک ملزم گرفتارجلگاؤں، 18 مارچ (ہ س)۔ جلگاؤں میں پولیس نے دو پہیہ گاڑی چوری کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ مقامی کرائم برانچ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں نصیرآباد کے رہائشی سمیر شیخ (20 سال) کو گرفتار کیا گیا، جس نے پوچھ گچھ کے دوران متعدد چوریوں کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے جلگاؤں کے مختلف علاقوں جیسے ایم آئی ڈی سی اور ضلع پیٹھ کے علاوہ مدھیہ پردیش کے برہان پور میں بھی وارداتیں انجام دیں۔ ضبط شدہ موٹر سائیکلوں کی مجموعی مالیت تقریباً 3 لاکھ 10 ہزار روپے بتائی گئی ہے، جو مختلف کمپنیوں کی ہیں۔ اس کارروائی سے بین ریاستی سطح پر سرگرم چوری کے ریکیٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مزید سراغ ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شنی پیٹھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور کیس کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے