
علی گڑھ،16 مارچ (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پولی ٹیکنک میں میکینیکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر انیس احمد انصاری کو ان کی اختراع بعنوان ”اے ساؤنڈ فریکوئنسی بیسڈ آٹومیٹک والو سسٹم فار واٹر کنزرویشن“ کے لئے پیٹنٹ (پیٹنٹ نمبر 558677) عطا کیا گیا ہے۔
یہ اختراع کسی کنٹینر میں پانی بھرنے کے دوران آواز کی فریکوئنسی کو محسوس کرتے ہوئے پانی کے بہاؤ کو خودکار طور پر کنٹرول کرتی ہے اور مقررہ حد پر پہنچنے سے پہلے ہی پانی کا اخراج روک دیتی ہے، جس سے پانی بہنے اور ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔ اس نظام کو گھروں، دفاتر، صنعتوں اور عوامی مقامات پر پانی اور دیگر مائعات کے تحفظ کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر انیس احمد انصاری نے اس نظام پر 2015 میں کام شروع کیا تھا اور 2016 میں اس کے لیے پیٹنٹ درخواست داخل کی تھی۔ یہ پیٹنٹ بیس سال کی مدت کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی پولی ٹیکنک کے پرنسپل پروفیسر مجیب احمد انصاری نے ڈاکٹر انیس احمد انصاری کو پیٹنٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی اختراعات اے ایم یو کی علمی میراث میں قیمتی اضافہ ہیں اور یہ اساتذہ کی مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ