اوکھلا کے نورنگر ایکسٹینشن میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
نئی دہلی ، 16مارچ (ہ س)۔جامعہ ہمدرد کے اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے شعبہجراہیات و شعبہ¿ عین اذن انف و حلق کے زیر نگرانی اور مجیدیہ یونانی ہاسپیٹل کے تعاون سے نور نگر ایکسٹینسن، اوکھلا، جامعہ نگر گورنمنٹ اسکول کے نزدیک میں مفت میڈ
FREE-MEDICAL-CAMP-NOORNAGAR


نئی دہلی ، 16مارچ (ہ س)۔جامعہ ہمدرد کے اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے شعبہجراہیات و شعبہ¿ عین اذن انف و حلق کے زیر نگرانی اور مجیدیہ یونانی ہاسپیٹل کے تعاون سے نور نگر ایکسٹینسن، اوکھلا، جامعہ نگر گورنمنٹ اسکول کے نزدیک میں مفت میڈیکل ہیلتھ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ مریضوں کی مفت جانچ کی گئی اور مشاورت کے ساتھ ساتھ دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔

اس میں شعبہ جراہیات کے صدر ڈاکٹر منہاج احمد ، شعبہعین اذن انف و حلق کے صدر ڈاکٹر زہرا زیدی، ڈاکٹر عبدالناصر اور مجیدیہ یونانی اسپتال کی مشہور ڈاکٹرشہلا نذیر،آل انڈیاانسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنسز کی ڈاکٹر قصہ سیدہ اور مولانا آزاد میڈیکل کالج کے ڈاکٹر فراز عالم نے علاج و معالجہ کا فریضہ انجام دیا۔اس کے ساتھ ساتھ جونیئرڈاکٹر کی ٹیم ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد خالد،ڈاکٹر راحلہ احتشام،ڈاکٹر ریشما ناز،ڈاکٹر ابو ذر رضا نقوی ،ڈاکٹر رمشاخاتون، محمد مقیم و ساتھی اور محمد ساجد نے بھرپور تعاون کیا۔

اس کیمپ میں مریضوں کی کثیر تعداد تھی جن میں بلڈ پریشر، ذیابیطس شکری، ورم مفاصل ،جوڑوں کے درد، دمہ،بواسیر، قبض و اسہال، ورم کبد،ڈائیبیٹک فٹ ،ہائڈروسیل، گردے کی پتھری،بواسیر، بھگندر، آنکھوں سے پانی آنا، بینائی کا کمزور ہونا، کیٹیریکٹ و گلوکوما ، وجع الاذن ، ضعف سماعت و پائیریاکے مریض پائے گئے۔ اس کیمپ میں مریضوں کا عمومی ٹیسٹ جیسے ٹیمپریچر ، بلڈپریشر، وزن کیا گیا نیز مفت جانچ جیسے بلڈ شوگر ٹیسٹ، ویزن ٹیسٹ کئے گئے جس سے مریضوں میں خوشی کی لہر تھی۔ اس میں مریضوں کو مفت ادویہ بھی تقسیم کی گئی۔ اس کیمپ کا مقصد یونانی طریقہ علاج کو عام لوگوں تک پہنچانااور اپنی تاثیر کی طرف مرغوب کرناتھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande