پولیس بھرتی امتحان میں پوچھے گئے سوال پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام بھرتی بورڈوں کو ہدایات جاری کیں
لکھنو، 15 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس بھرتی امتحان کے دوران سوالنامہ میں پوچھے گئے ایک سوال پر شروع ہونے والے تنازعہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اتوار کی صبح تمام بھرتی بورڈز کے صدور کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔ فائل فوٹو


لکھنو، 15 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس بھرتی امتحان کے دوران سوالنامہ میں پوچھے گئے ایک سوال پر شروع ہونے والے تنازعہ کا نوٹس لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اتوار کی صبح تمام بھرتی بورڈز کے صدور کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسی بھی شخص، ذات، عقیدہ یا فرقے کے وقار اور عقیدے کے بارے میں نازیبا تبصرہ نہ کیا جائے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پیپر سیٹرز کو بھی ہدایت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عادتاً ایسا کرنے والے افراد پر فوری پابندی لگائی جائے اور اس موضوع کو پیپر سیٹرز کے ساتھ کیے جانے والے مفاہمت نامے (ایم او یو) کا حصہ بنایا جائے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ہفتہ کو پولیس بھرتی امتحان کے دوران سوالنامہ میں ایک سوال کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا تھا۔ سوال میں ’پنڈت‘ لفظ کے استعمال پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی لیڈروں نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر احتجاج درج کرایا تھا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج تمام بورڈز کو یہ ہدایات دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande