تلنگانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں: محکمہ موسمیات
حیدرآباد،15 مارچ (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ سات دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ روزانہ موسمی رپورٹ میں
تلنگانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں: محکمہ موسمیات


حیدرآباد،15 مارچ (ہ س)۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ سات دنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ روزانہ موسمی رپورٹ میں محکمہ نے بتایا کہ اسی دوران ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید یہ کہ آئندہ پانچ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج 2 تا 4 ڈگری سیلسیس کی کمی متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں خشک موسم رہا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 19.2 ڈگری بھی عادل آباد میں ہی ریکارڈ ہوا۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande