اے ایم یو کی سابق طالبہ ڈاکٹر امینہ سلطان زیدی کا یو پی ایس سی میں انتخاب
علی گڑھ, 15 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر امینہ سلطان زیدی کا یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کے ذریعہ براہ راست بھرتی کے تحت سینٹرل ہیلتھ سروسز (ٹیچنگ کیڈر)میں فزیالوجی کے مضمون میں اسپیشلسٹ گریڈ-III (اسسٹنٹ پروفی
ڈاکٹر امینہ سلطان زیدی


علی گڑھ, 15 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر امینہ سلطان زیدی کا یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کے ذریعہ براہ راست بھرتی کے تحت سینٹرل ہیلتھ سروسز (ٹیچنگ کیڈر)میں فزیالوجی کے مضمون میں اسپیشلسٹ گریڈ-III (اسسٹنٹ پروفیسر) کے عہدے کے لیے انتخاب ہوا ہے۔ ان کی تقرری وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے تحت ہوگی۔ ڈاکٹر امینہ سلطان زیدی نے سال2013 میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، اے ایم یوسے ایم بی بی ایس اور سال2017 میں ایم ڈی (فزیالوجی) کی ڈگری حاصل کی۔ایم ڈی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے مولانا آزاد میڈیکل کالج، نئی دہلی ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ، نئی دہلی اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، لکھنؤ میں خدمات انجام دی ہیں۔ڈاکٹر امینہ کے پاس نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز اِن میڈیکل سائنسزکی جانب سے دیا گیا ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (ڈی این بی) کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ان کی اس کامیابی پر تعلیمی و طبی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande