طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد،15 مارچ (ہ س) ۔ریاست تلنگانہ میں طلبہ کو جدید ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ایک نئی پہل شروع کی گئی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے امریکی ادارے (ماسک نیکسٹ جین) کے تعاون سے اسکول اور کالج کے طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ای
طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیتی مہم کا آغاز


حیدرآباد،15 مارچ (ہ س) ۔ریاست تلنگانہ میں طلبہ کو جدید ڈیجیٹل تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ایک نئی پہل شروع کی گئی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے امریکی ادارے (ماسک نیکسٹ جین) کے تعاون سے اسکول اور کالج کے طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک منفرد تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں کھیل کے انداز پر مبنی سیکھنے کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے تاکہ طلبہ آسانی سے پیچیدہ موضوعات کو سمجھ سکیں۔یہ پروگرام 36 گھنٹوں پر مشتمل ایک سرٹیفکیٹ کورس ہے جو تین ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ اس تربیت میں طلبہ کو ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ عملی اور دلچسپ طریقوں سے سیکھنے کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کر سکیں۔ تین ماہ پر مشتمل سرٹیفکیٹ کورس لٹل فلاور ڈگری کالج اور ٹی ایم آر ای آئی ایس بہادرپورہ میں منعقد کیا گیا، جبکہ مانوں میں واقع کالج آف جرنلزم میں ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پراون تریویدی( Avni Trivedi) نے طلبہ سے ملاقات کی اورکامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے محمد اظہرالد ین، لٹل فلاور ڈگری کالج کے ڈائریکٹر ریورنڈ برادر جان کلاراکل اورمانوں کے شعبۂ ابلاغ عامہ و صحافت کے ڈین پروفیسراحتشام احمد خان سے بھی ملاقات کی اور اس پروگرام کو ریاست بھر میں مزید وسیع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔اس پروگرام کی خاص بات اس کا کھیل پر مبنی تعلیمی طریقہ ہے، جس میں سائبر خطرات، آن لائن دھوکہ دہی، انٹرنیٹ پر ہراسانی اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی پہلوؤں جیسے موضوعات کو کہانیوں، دلچسپ کھیلوں اور حقیقی مثالوں کے ذریعے سمجھایا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے “کیپٹن فش ہُک” اور “ٹی کے ٹرول کنگ” جیسے فرضی کرداروں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کم عمر طلبہ آن لائن رازداری، محفوظ کھیل اور ڈیجیٹل صفائی جیسے موضوعات کو آسانی سے سمجھ سکیں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande