پینٹاگون نے عراق میں ری فیولنگ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی شناخت کی
واشنگٹن، 15 مارچ (ہ س)۔ امریکی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے جمعرات کو مغربی عراق میں ایران کے خلاف مہم میں حصہ لے رہے ری فیولنگ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام چھ امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی ہے۔ پینٹاگون نے کہا کہ اس حادثے کی جانچ ابھ
یہ حادثہ جمعرات کو مغربی عراق میں پیش آیا تھا۔ فوٹو: فائل


واشنگٹن، 15 مارچ (ہ س)۔ امریکی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے جمعرات کو مغربی عراق میں ایران کے خلاف مہم میں حصہ لے رہے ری فیولنگ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام چھ امریکی فوجیوں کی شناخت کر لی ہے۔ پینٹاگون نے کہا کہ اس حادثے کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔

سی بی ایس نیوز نے رپورٹ میں پینٹاگون کے حوالے سے کہا کہ ان چھ فوجیوں کی شناخت اس طرح ہے: (1) میجر جان اے کلینر (33) آبرن، الاباما (2) کیپٹن اریانہ جی سوینو (31) کوونگٹن، واشنگٹن، (3) ٹیک سارجنٹ ایشلے بی پروئٹ (34) بارڈسٹاؤن، کینٹکی (4) کیپٹن سیٹھ آر کوول (38) مورس وائل، انڈیانا، (5) کیپٹن کرٹس جے اینگسٹ (30) ولمنگٹن، اوہائیو اور (6) ٹیک سارجنٹ ٹائلر ایچ سیمنز (28) کولمبس، اوہائیو۔

پینٹاگون نے کہا کہ کلینر، سوینو اور پروئٹ فلوریڈا کے میک ڈل ایئر فورس بیس کی 6 ویں ایئر ری فیولنگ ونگ اور کوول، اینگسٹ اور سیمنز کولمبس اوہائیو میں ریکن بیکر ایئر نیشنل گارڈ بیس کی 121 ویں ایئر ری فیولنگ ونگ میں تعینات تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande