
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ الیکشن کمیشن اتوار کو شام 4 بجے پانچ ریاستوں کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔ ان ریاستوں میں کیرالہ، آسام، پڈوچیری، تمل ناڈو، اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان ریاستوں میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد