کے سی پی کے اشارے پر اسٹاف نرسوں سے پیسے وصولی کرنے کے الزام میں چار گرفتار
امپھال، 15 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے عسکریت پسند تنظیم کے سی پی کے اشارے پر بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس چاروں افراد سے گہری پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے اتوار کے روز ایک سرکاری بیان میں
کے سی پی کے اشارے پر اسٹاف نرسوں سے پیسے وصولی کرنے کے الزام میں چار گرفتار


امپھال، 15 مارچ (ہ س)۔

منی پور پولیس نے عسکریت پسند تنظیم کے سی پی کے اشارے پر بھتہ خوری کی سرگرمیوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس چاروں افراد سے گہری پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر نے اتوار کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا کہ جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے این آئی ایم ایس) منی پور میں کنٹریکٹ اسٹاف نرسوں سے پیسے وصولی کرنے کے سلسلے میں پورمپیٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایف آئی آر کی تحقیقات کے بعد منی پور پولیس نے جمعہ کو امپھال ضلع میں ان کے گھروں سے چار افراد کو گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کی شناخت خوئسنام راجر (29)، خوئسنام بائرن (23)، سینم اماکانت سنگھ (43) اور آر کے ہیراموت سنگھ (45) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے 39لاکھ روپے کی نقدی، چھ موبائل فون اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔

پولیس پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ جرم کالعدم تنظیم کے سی پی (تائبانگنبا) کے کہنے پر کیا۔ انہوں نے جے این آئی ایم ایس کے کنٹریکٹ عملے سے پیسے وصولی کرنے اور اسے زیر زمین تنظیم کو بھیج دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande