سی بی ایس ای کلاس 12 کے امتحانات مغربی ایشیا کے سات ممالک میں منسوخ
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ایشیا میں 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباءکی حفاظت اور موجودہ حالات کو مدنظر ر
امتحان


نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ایشیا میں 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباءکی حفاظت اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں سی بی ایس ای نے ہفتے کے روز ایک سرکلر جاری کیا، جس کے مطابق بحرین، ایران، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے الحاق شدہ اسکولوں کے طلباءکے لیے 16 مارچ سے 10 اپریل تک شیڈول 12ویں کے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق ان ممالک میں امتحانات کے انعقاد کی فزیبلٹی کا جائزہ متعلقہ اسکولوں اور مقامی حکام سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پر کیا گیا۔

جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حالات میں امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ سی بی ایس ای نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ امتحانات جو پہلے ملتوی کیے گئے تھے — 1 مارچ، 3 مارچ، 5 مارچ، 7 مارچ، اور 9 مارچ 2026 کے سرکلر کے ذریعے — اب انہیں بھی منسوخ تصور کیا جائے گا۔ بورڈ نے کہا کہ ان ممالک میں 12ویں جماعت کے طلباءکے نتائج کے اعلان کے طریقہ کار اور شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande