تاریخ کے آئینے میں 16 مارچ: آج ہی کے دن سچن تندولکر نے سنچریوں کی سنچری مکمل کی تھی
مارچ کا مہینہ کرکٹ کی تاریخ میں کئی اہم واقعات کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن 16 مارچ ہندوستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دن عظیم بلے باز سچن تندولکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی سنچری مکمل کر کے ایک ایسا ریکارڈ بنایا، جو
عظیم بلے باز سچن تندولکر (فائل فوٹو)


مارچ کا مہینہ کرکٹ کی تاریخ میں کئی اہم واقعات کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن 16 مارچ ہندوستان کے کرکٹ شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی دن عظیم بلے باز سچن تندولکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی سنچریوں کی سنچری مکمل کر کے ایک ایسا ریکارڈ بنایا، جو آج بھی دنیا میں منفرد مانا جاتا ہے۔

یہ تاریخی کامیابی انہوں نے 16 مارچ 2012 کو ایشیا کپ کے مقابلے میں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف حاصل کی تھی۔ یہ میچ ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں سچن نے 147 گیندوں پر 114 رن کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی 100ویں بین الاقوامی سنچری مکمل کی۔

دراصل، ایک روزہ کرکٹ میں یہ سچن کی 49ویں سنچری تھی، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پہلے ہی 51 سنچریاں لگا چکے تھے۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ دنیا کے پہلے اور اب تک کے اکلوتے بلے باز ہیں۔

ہندوستان میں کرکٹ کو اکثر ایک مذہب کی طرح مانا جاتا ہے اور سچن تندولکر کو کروڑوں مداح ’کرکٹ کا بھگوان‘ بھی کہتے ہیں۔ تقریباً ڈھائی دہائی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سچن نے اپنے کیریئر میں کئی ایسے ریکارڈ بنائے، جو آج بھی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ بنے ہوئے ہیں۔

سچن تندولکر کو ان کی غیر معمولی خدمات کے لیے حکومتِ ہند نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا ہے۔

کرکٹ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ سنچریوں کی سنچری صرف ایک ریکارڈ نہیں، بلکہ سچن کے تسلسل، لگن اور کھیل کے تئیں ان کے جنون کی علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 16 مارچ کا دن کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سنہری باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1527 - بابر نے خانوا کی جنگ میں رانا سانگا کو شکست دی۔

1693 - اندور کے ہولکر خاندان کے بانی ملہار راو ہولکر کی پیدائش ہوئی۔

1846 - پہلی انگریز-سکھ جنگ کے نتیجے میں امرتسر معاہدہ ہوا۔

1901 - مجاہدِ آزادی پوٹی سری رامولو کی پیدائش ہوئی۔

1910 - ہندوستان اور انگلینڈ، دونوں کے لیے کھیلنے والے واحد کرکٹر افتخار علی خان پٹودی کی پیدائش ہوئی۔

1938 - ہندوستانی سمندری محقق، ماہرِ ماحولیات اور جہاز ساز علی مانکفان کی پیدائش۔

1939 - جرمنی نے چیکو سلواکیہ پر قبضہ کیا۔

1966 - امریکہ نے انسان بردار خلائی جہاز جیمنی-8 روانہ کیا۔

1968 - ویتنام جنگ کے وقت امریکی افواج نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

2000 - پاکستان میں لاہور کی ایک عدالت نے جاوید اقبال کو سزائے موت سنائی، جس نے 6 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ درندگی کے بعد ان کا قتل کر دیا اور ثبوت چھپانے کے لیے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے تیزاب میں ڈالے۔ عدالت نے جاوید کو اسی طرح مارنے کے احکامات دیے تھے جیسے وہ بچوں کو مارتا تھا، لیکن اس نے سزا کی تعمیل سے پہلے ہی خودکشی کر لی۔

2004 - روس میں نو منزلہ عمارت میں دھماکہ، 21 ہلاک۔

2006 - انتخابات کے تین ماہ بعد عراق کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھایا۔

2007 - ایک اوور میں چھ چھکے لگا کر جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز نے عالمی ریکارڈ بنایا۔

2008 - افراطِ زر گزشتہ نو ماہ کی بلند ترین سطح 5.11 فیصد پر پہنچ گیا۔

2008 - پرویز مشرف نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کے سزائے موت کے کاغذات پر دستخط کیے۔

2009 - وزارتِ خارجہ میں خصوصی سکریٹری سرت سبھروال پاکستان میں ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande