
تاریخ کے آئینے میں 14 مارچ : سائنس کی دنیا کے دو عظیم ستاروں سے وابستہ خاص تاریخ
سائنس کی تاریخ میں 14 مارچ کی تاریخ خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن جدید طبیعیات (فزکس) کو نئی سمت دینے والے عظیم سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن پیدا ہوئے تھے۔ 14 مارچ 1879- جرمنی میں پیدا ہونے والے البرٹ آئن اسٹائن نے سائنس کی دنیا کو نظریہ اضافیت (تھیوری آف ریلیٹیویٹی) اور مادے و توانائی کے تعلق کی مشہور مساوات ای - ایم سی 2 جیسے انقلابی نظریات دیے، جنہوں نے خلا، وقت اور توانائی کو سمجھنے کے طریقے کو پوری طرح بدل دیا۔
اتفاق سے اسی تاریخ سے ایک اور عظیم سائنسداں کی یاد بھی وابستہ ہے۔ مشہور برطانوی ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ کا انتقال مارچ 2018 ہوا تھا۔ انہوں نے خلائی طبیعیات اور کونیات (کاسمولوجی) کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں اور بلیک ہول اور کوانٹم گریوٹی پر اپنی تحقیق سے سائنسی دنیا کو نئی سمت دی۔
شدید بیماری کے باوجود ہاکنگ نے وہیل چیئر پر رہتے ہوئے بھی تحقیقی کام جاری رکھا اور اپنے حیرت انگیز علم و تجسس کے بل پر دنیا کے ممتاز نظریاتی ماہرینِ طبیعیات میں مقام بنایا۔ انہیں اکثر آئن اسٹائن کے بعد سب سے زیادہ بااثر سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس طرح 14 مارچ کا دن سائنس کی دنیا کے دو عظیم دماغوں کی ذہانت اور خدمات کی یاد دلانے والی اہم تاریخ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1931- پہلی بولتی ہندوستانی فلم ’عالم آرا‘ کی نمائش ہوئی۔
1939- سلوواکیہ نے آزادی کا اعلان کیا۔
1965- مشہور ہندوستانی اداکار عامر خان کی پیدائش۔
1987- فجی میں بغیر خون خرابے کی فوجی بغاوت کے بعد حکومت کا تختہ پلٹ دیا گیا۔
1998- سونیا گاندھی انڈین نیشنل کانگریس کی صدر بنیں۔
2000- محمد مصطفی میرو شام کے نئے وزیراعظم بنے۔
2001- ریاستہائے متحدہ امریکہ نے ایران پر پابندی کی مدت بڑھائی، راتوویتا مومیڈونو فجی کے قائم مقام وزیراعظم مقرر ہوئے۔
2002- سربیا اور یوگوسلاویہ میں معاہدے پر دستخط، فوج غزہ پٹی میں داخل ہوئی۔
2004- چین میں نجی جائیداد کو قانونی شناخت دینے کے لیے آئین میں ترمیم۔
2007- کارگل اور اسکردو کے درمیان ہندوستان-پاکستان میں بس سروس شروع کرنے پر اتفاق۔
2008- پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پاکستان میں رشوت خوری کے الزامات سے بری کیا گیا۔
2013- شی جن پنگ نے چین کی باگ ڈور سنبھالی۔
2016- روس نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن