ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز 2026: یوراگوئے نے ویلز کو 3-0 سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی
حیدرآباد، 14 مارچ (ہ س)۔ یوراگوئے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کو 3-0 سے شکست دے کر حیدرآباد (تلنگانہ) میں ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ یہ میچ ہفتہ کو جی ایم سی بالیوگی ہاکی گراو¿نڈ (گچی
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز 2026: یوراگوئے نے ویلز کو 3-0 سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی


حیدرآباد، 14 مارچ (ہ س)۔ یوراگوئے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کو 3-0 سے شکست دے کر حیدرآباد (تلنگانہ) میں ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ یہ میچ ہفتہ کو جی ایم سی بالیوگی ہاکی گراو¿نڈ (گچی بوولی ہاکی کمپلیکس) میں کھیلا گیا۔یوروگوئے کی جانب سے پہلا گول ٹریسا ویانا نے 23ویں منٹ میں کیا۔ اس کے بعد میگڈالینا ورگا نے 36ویں منٹ میں اپنی برتری کو دوگنا کردیا۔ میچ کے آخری مراحل میں، لوپ کروچج نے 57ویں منٹ میں گول کر کے یوروگوئے کو 3-0 سے فتح دلائی۔

اس جیت کے ساتھ یوروگوئے نے ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ویلز کو چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ٹورنامنٹ کے دیگر میچوں میں اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ دن کے دوسرے میچ میں اٹلی سے ہوگا جبکہ فائنل میں میزبان بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande