
حیدرآباد، 14 مارچ (ہ س)۔ ایف آئی ایچ ہاکی ویمنس ورلڈ کپ کوالیفائر 2026،حیدرآباد (تلنگانہ) میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو ایک سخت مقابلے میں 1-0 سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ یہ میچ ہفتہ کو جی ایم سی بالایوگی ہاکی گراو¿نڈ (گاچی بوولی ہاکی کمپلیکس) میں کھیلا گیا۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے میچ میں واحد گول ایمی کوسٹیلو نے کیا جو ٹیم کی جیت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کافی جدوجہد بھرا رہالیکن اسکاٹ لینڈ نے اپنی برتری برقرار رکھی اور بالآخر جیت حاصل کر لی ۔
اس جیت کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اٹلی کو چوتھی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں دن کے بعدمیزبان ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد