ہندوستان کی انڈر- 17 خواتین ٹیم نے آخری منٹوں میں شاندار واپسی کرتے ہوئے میانمار کو 3-2 سے شکست دی
ینگون (میانمار)، 14 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے جدوجہد کرنے کے زبردست جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ینگون کے تھووننا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز بین الاقوامی دوستانہ میچ میں میانمار کو 3-2 سے شکست دے دی۔ میزبان
Sports-Football-India-U17women-Myanmar


ینگون (میانمار)، 14 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے جدوجہد کرنے کے زبردست جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ینگون کے تھووننا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز بین الاقوامی دوستانہ میچ میں میانمار کو 3-2 سے شکست دے دی۔

میزبان میانمار نے میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم پر دباو¿ ڈالا اور 12ویں منٹ میں ہین ونٹ وار کیاو¿ کے ذریعے کئے گئے گول سے برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے 33 ویں منٹ میں اس وقت برابری کی جب الوا دیوی سنجام نے شاندار گول کر دیا۔ تاہم ہاف ٹائم سے عین قبل 45ویں منٹ میں من ہوتون می زیٹار نے گول کر کے میانمار کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، کافی عرصے تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ میانمار جیت حاصل کر لے گا، ہندوستان نے آخری منٹوں میں زبردست واپسی کی۔

88ویں منٹ میں ہندوستانی کھلاڑی انوشکا کماری نے تقریباً 25 گز کے فاصلے سے شاندار شاٹ لگا کر برابری کا گول کیا۔ اس کے بعد، انجری ٹائم میں، جویا نے 90ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کو 3-2 کی سنسنی خیزجیت دلائی۔ یہ جویا کا ہندوستان کے لیے دوسرا میچ تھااوراسی میچ انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی یوتھ گول بھی کیا۔

یہ میچ اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کے لیے ہندوستان کی تیاریوں کا حصہ تھا جو یکم سے 17 مئی تک چین کے شہر سوزو میں منعقد ہوگا۔میانمار کی ٹیم بھی اسی ٹورنامنٹ کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے پہلے دوستانہ میچ میں بھی ہندوستان نے 2-0 سے جیت درج کی تھی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande