سب انسپکٹر بھرتی امتحان کے پہلے دن سوال نامے کے ایک سوال پر تنازعہ، بی جے پی کا وزیر اعلی یوگی کو مکتوب
لکھنؤ، 14 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش میں سب انسپکٹر بھرتی کے پہلے دن کے امتحان میں پوچھے گئے ایک سوال نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ عوامی ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی وزیر ابھیجت مشرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط ل
SUB-INSPECTOR-RECRUITMENT-EXAM


لکھنؤ، 14 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش میں سب انسپکٹر بھرتی کے پہلے دن کے امتحان میں پوچھے گئے ایک سوال نے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ عوامی ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی وزیر ابھیجت مشرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا کہ سوال نامے میں ایک سوال آیا جس میں پوچھا گیا تھا کہ موقع کے حساب سے بدل جانے والے کے لئے ایک لفظ میں جواب دیں۔جواب میں چار آپشن (متبادل) بھی دیے گئے، جن میں ’پنڈت‘،’موقع پرست‘،’صاف گو‘ اور ’نیک‘ شامل تھا۔ ابھیجت کا کہنا ہے کہ موقع کے حساب سے بدلنے والا موقع پرست ہوتاہے۔ تاہم، آپشنز میں ”پنڈت“ کو شامل کرنا ایک مخصوص کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔ سوال واضح طور پر غلط طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ پنڈت کا تعلق دانشور ،عالم اور مذہبی احترام سے ہے۔ اسے موقع پرستی جیسے منفی مفہوم سے جوڑنا مکمل طور پر نامناسب، غیر حساس اور ممکنہ طور پر جان بوجھ کر لگتا ہے۔

انہوں نے فوری محکمانہ انکوائری اور سوالیہ پرچہ کی تیاری اور ترتیب دینے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پرتیوگی چھاترسنگھرش سمیتیکے میڈیا انچارج پرشانت پانڈے نے متبادل میں لفظ ”پنڈت“ کو شامل کرنے پر سخت اعتراض کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande