
شملہ، 14 مارچ (ہ س)۔
شملہ ضلع کے ٹھیوگ سب ڈویژن کے مٹیانہ علاقے میں سڑک حادثے میں کار ڈرائیور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس کو 112 ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع ملی کہ جمعہ کی دوپہر مٹیانہ میں ایک کار اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور دیکھا کہ کار نمبر HP14C-1669 اور ٹرک نمبر HP97-5334 ہوٹل ماو¿نٹین نیسٹ کے قریب سڑک پر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔
حادثے کے وقت کار میں چار افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال ٹھیوگ پہنچایا گیا۔ کار کے ڈرائیور دھیان چند کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے قریب واقع ہوٹل ماو¿نٹین نیسٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی۔ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دوپہر تقریباً 3:50 بجے، کار نمبر HP14C-1669 ایک آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی عدم توجہی اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے ٹھیوگ تھانے میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 281، 125(A) اور 106(1) کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ