جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن کے زیر اہتمام اجتماعی افطار کا اہتمام
سی آئی او اور جی آئی او کے بچوں و طالبات کی شرکت، اجتماعی افطار کی اہمیت پر خطابنئی دہلی،13مارچ(ہ س)۔ جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن کی جانب سے ایک بامقصد اجتماعی افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں چلڈرن آرگنائزیشن آف انڈیا (CIO) کے بچوں اور گر
جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن کے زیر اہتمام اجتماعی افطار کا اہتمام


سی آئی او اور جی آئی او کے بچوں و طالبات کی شرکت، اجتماعی افطار کی اہمیت پر خطابنئی دہلی،13مارچ(ہ س)۔

جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن کی جانب سے ایک بامقصد اجتماعی افطار پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں چلڈرن آرگنائزیشن آف انڈیا (CIO) کے بچوں اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی او) کی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا ماحول نہایت روحانی اور خوشگوار رہا جہاں بچوں اور طالبات نے باہمی محبت و اخوت کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی ہند گریما گارڈن کے ذمہ دار اظلم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی افطار رمضان المبارک کی اہم سنت اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے بچوں اور نوجوانوں میں دینی شعور پیدا ہوتا ہے اور انہیں اسلامی اقدار کے ساتھ جڑنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی او کے بچے اور جی آئی او کی طالبات ملت کا مستقبل ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دی جائے۔پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاءنے مل کر دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں گے اور معاشرے میں خیر و بھلائی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande