جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایس آئی او کے زیر اہتمام اجتماعی افطار
اجتماعات اور طلبہ سے ملاقاتیں، طلبہ کے درمیان دینی و فکری رہنمائی، اتحاد اور روحانی بیداری پر زورنئی دہلی،13مارچ(ہ س)۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) جامعہ ملیہ اسلامیہ یونٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس میں افطار اجتماعات اور طلبہ کے سا
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایس آئی او کے زیر اہتمام اجتماعی افطار


اجتماعات اور طلبہ سے ملاقاتیں، طلبہ کے درمیان دینی و فکری رہنمائی، اتحاد اور روحانی بیداری پر زورنئی دہلی،13مارچ(ہ س)۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) جامعہ ملیہ اسلامیہ یونٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس میں افطار اجتماعات اور طلبہ کے ساتھ خصوصی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ ان پروگراموں میں جامعہ کے مختلف شعبوں کے طلبہ نے شرکت کی، جہاں رمضان المبارک کی روحانیت کے ساتھ باہمی گفتگو، سیکھنے اور فکری تبادلہ خیال کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے سکریٹریز جناب محی الدین غازی اور جناب شبیر عالم خان، اسسٹنٹ سکریٹری جماعت اسلامی ہند ڈاکٹر شاداب موسیٰ، شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے استاد ڈاکٹر خالد مبشر، ایس آئی او کے قومی سکریٹری طلحہ منان اور ایس آئی او دہلی کے صدر حارث نیازی نے طلبہ سے خطاب اور تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے ایمان و اخلاق کی اہمیت، اسلامی تاریخ سے رہنمائی اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی و سماجی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔پروگرام کے اختتام پر اجتماعی دعا اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے درمیان باہمی اخوت، اتحاد اور رمضان المبارک کی روحانی برکتوں کو محسوس کرنے کا خوشگوار ماحول قائم رہا۔ اس طرح کے اجتماعات طلبہ میں مثبت سوچ، باہمی ہم آہنگی اور دینی شعور کو فروغ دینے کا مو¿ثر ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande