
شیئر بازار میں گراوٹ جاری، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
بھوپال، 13 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان گراوٹ کا رخ بنا ہوا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال بھی اوپر نیچے ہونے لگی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 1.17 فیصد اور نفٹی 1.24 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے ہندوستان یونی لیور، پاور گرڈ کارپوریشن، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، آئی ٹی سی اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئر 1.09 فیصد سے لے کر 0.43 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل، لارسن اینڈ ٹوبرو، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور انٹر گلوب ایوی ایشن کے شیئر 3.10 فیصد سے لے کر 1.85 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,617 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 559 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 2,058 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 6 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 24 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 8 شیئر سبز نشان میں اور 42 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 590.20 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 75,444.22 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں اس انڈیکس نے 75,316.86 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ لگا دیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے سینسیکس اچھل کر 75,576.20 پوائنٹس کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت شروع ہو جانے کے سبب اس انڈیکس کی چال اور کمزور ہوتی چلی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 891.28 پوائنٹس ٹوٹ کر 75,143.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 176.65 پوائنٹس گر کر 23,462.50 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی اچھل کر 23,492.40 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وہیں فروخت کا دباو بننے پر اس نے 23,344.20 پوائنٹس کی سطح تک غوطہ بھی لگا دیا۔ بازار میں مسلسل جاری خریداری اور فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 293.10 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 23,346.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن