سونا سستا ہوا، چاندی بھی اپنی چمک کھو بیٹھی
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبارکے دوران گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سونا 1,020 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,110 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے ۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی کلو گرام کی کمی ہوئی
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبارکے دوران گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سونا 1,020 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,110 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے ۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی کلو گرام کی کمی ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھرکے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,62,210 روپے سے لے کر 1,62,360 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ دریں اثنا، 22 کیرٹ سونا 1,48,690 روپے سے لے کر 1,48,840 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ بازار میں 2,79,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,62,360 روپے فی 10 گرام پر کاروبارکر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,48,840 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,62,210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,690 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,62,260 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,48,740 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ ،آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,62,210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,690 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,62,210 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,690 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,62,260 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,48,740 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,62,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,840 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,62,260 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,48,740 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,62,360 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,840 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور میں، 24 کیرٹ سونا 1,62,210 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ بازاروں میں 1,48,690 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande