
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹوں میں میں آج کمزوری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج اضافے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ یورپی بازاروں کو بھی گزشتہ سیشن کے دوران فروخت کے دباو¿ کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ایشیائیبازاروں مین بھی آج عمومی طور پر کمزوری کا رجحان ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران، امریکی مارکیٹ میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ ڈاو¿ جونز تقریباً 800 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 103.18 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ گزشتہ سیشن کاکاروبار 6,672.62 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 404.16 پوائنٹس یعنی 1.78 فیصد گر کر 22,311.98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 217.30 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد اضافے کے ساتھ 46,895.15 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپیبازاورں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت کا رجحان نظر آیا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 10,305.15 پوائنٹس کی سطحپر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا کاروبار0.72 فیصد کمی کے ساتھ 7,984.44 پوائنٹس کی سطحپر ختم ہوا۔ اس کے علاوہ، ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 0.21 فیصد گر کر 23,589.65 پوائنٹس کی سطحپر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج فروخت کا دباو¿ برقرار ہے ۔ ایشیا کے9 بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں ، جبکہ ایک انڈیکس سبز نشان میں مستحکم رہا۔ ایشیائی بازار میں واحد اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس0.10 فیصد کی تیزی کے ساتھ 4,860.20 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے ۔
دوسری جانب ،گفٹ نفٹی 243.50 پوائنٹس یعنی 1.03 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,473.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 150.76 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 25,566 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں آج بڑی کمی درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 129.13 پوائنٹس یعنی 1.75 فیصد گر کر 7,232.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح کوسپی انڈیکس 83.29 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد گر کر 5,499.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ ایس اینڈ پی کمپوزٹ انڈیکس 1.13 فیصد گر کر 1,413.67 پوائنٹس کی سطح پر، نکیئی انڈیکس 588.96 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 53,864 پوائنٹس کی سطح پر، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 140.46 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کی کمزوری کے ساتھ33441.40 پوائنٹس کی سطح پراور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.22 فیصد ٹوٹ کر 4,120.14 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد