اتر پردیش کے 2.15 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 4335.11 کروڑ روپے پہنچے
لکھنؤ، 13 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کھانپارہ، گوہاٹی (آسام) سے ملک کے کروڑوں کسانوں کے بینک کھاتوں میں ’پردھان منتری کسان سمان ندھی‘ کی 22 ویں قسط براہ راست ڈی بی ٹی کے ذریعےمنتقل کی۔ اس تاریخی موقع پر اتر پردیش کے 2.15 کروڑ سے
PM-KISAN-SAMMAN-NIDHI-UP


لکھنؤ، 13 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کھانپارہ، گوہاٹی (آسام) سے ملک کے کروڑوں کسانوں کے بینک کھاتوں میں ’پردھان منتری کسان سمان ندھی‘ کی 22 ویں قسط براہ راست ڈی بی ٹی کے ذریعےمنتقل کی۔ اس تاریخی موقع پر اتر پردیش کے 2.15 کروڑ سے زیادہ کسان مستفید ہوئے، جن کے کھاتوں میں کل 4335.11 کروڑ روپے کی رقم بھیجی گئی۔ راجدھانی لکھنؤ کے کرشی بھون کے آڈیٹوریم میں ریاست کے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے سینکڑوں کسانوں کی موجودگی میں اس پروگرام کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھا اور ریاست کے انّ داتاوں کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے بعد موجود کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت اتر پردیش کے کسانوں کو اب تک کی سب سے بڑی مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں قسط تک ریاست کے کسانوں کو 94,668.58 کروڑ روپے مل چکے تھے اور آج کی 22ویں قسط کے بعد یہ کل رقم بڑھ کر 99,003.69 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ سال وار تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2018-19 میں جہاں 2,238.92 کروڑ روپے سے شروعات ہوئی تھی ، سال 2024-25 میں 15,594.74 کروڑ روپے اور اب تک رواں مالی سال 2025-26 کی تین قسطوں سمیت 13,692.70 کروڑ روپے براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں پہنچ چکے ہیں۔

وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت بیج سے لے کر منڈی تک، سمان ندھی سے لے کر فصل بیمہ تک ہر محاذ پر کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کا پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بدعنوانی سے پاک نظام کو یقینی بناتے ہوئے شفافیت کے ساتھ فوائد براہ راست مستحقین تک پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر 200 سے زائد کسان، پرنسپل سکریٹری زراعت رویندر، زراعت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنکج ترپاٹھی، محکمہ زراعت کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande