این ایچ آر سی نے نوزائیدہ بچے کی موت کے معاملے میں جھارکھنڈ کے حکام کو نوٹس جاری کیا
نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چکردھر پور سب ڈویژنل اسپتال میں نوزائیدہ بچے کی موت کے معاملے میں اسپتال کے عملے کی لاپرواہی کا از خود نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے جھارکھنڈ کے صحت، ط
این ایچ آر سی نے نوزائیدہ بچے کی موت کے معاملے میں جھارکھنڈ کے حکام کو نوٹس جاری کیا


نئی دہلی، 13 مارچ (ہ س)۔

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے چکردھر پور سب ڈویژنل اسپتال میں نوزائیدہ بچے کی موت کے معاملے میں اسپتال کے عملے کی لاپرواہی کا از خود نوٹس لیا ہے۔

کمیشن نے جھارکھنڈ کے صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کے محکمے کے سکریٹری اور مغربی سنگھ بھوم ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مارچ کو اسپتال کی جانب سے ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کے بعد والد کو بچے کی لاش گتے کے ڈبے میں لے کر بنگراسائی گاو¿ں لے جانا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے لواحقین کو بچے کی لاش اسپتال سے باہر لے جانے پر مجبور کیا اور کوئی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande