ڈبل انجن کی حکومت میں بہنوں کو ڈبل خوشیاں مل رہی ہیں : وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
ڈبل انجن کی حکومت میں بہنوں کو ڈبل خوشیاں مل رہی ہیں : وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کی 1.25 کروڑ بہنوں کے کھاتوں میں 1836 کروڑ روپے منتقل کیے ۔ گوالیار ضلع کو 122 کروڑ روپے کے 54 ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا گوالیار، 13 مارچ (ہ س)۔ م
گھاٹی گاوں میں لاڈلی بہنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ موہن یادو


گھاٹی گاوں میں لاڈلی بہنا کنونشن میں اسکیم کی رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے مرکزی وزیر سندھیا اور وزیراعلیٰ یادو


گھاٹی گاوں میں لاڈلی بہنا کنونشن میں خواتین کا استقبال کرتے ہوئے مرکزی وزیر سندھیا


ڈبل انجن کی حکومت میں بہنوں کو ڈبل خوشیاں مل رہی ہیں : وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کی 1.25 کروڑ بہنوں کے کھاتوں میں 1836 کروڑ روپے منتقل کیے

۔ گوالیار ضلع کو 122 کروڑ روپے کے 54 ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا

گوالیار، 13 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت ہے، اس لیے یہاں کی بہنوں کو لاڈلی لکشمی اور لاڈلی بہنا اسکیم کی شکل میں ڈبل خوشیاں مل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو گوالیار ضلع کے شبری ماتا مندر احاطے، گھاٹی گاوں میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین کنونشن میں لاڈلی بہنوں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی بہنیں خود انحصاری اور خود مختاری کے معاملے میں پورے ملک کے لیے مثال بن رہی ہیں۔ ریاست کے 5 لاکھ سے زائد سیلف ہیلپ گروپس سے جڑ کر تقریباً 65 لاکھ بہنیں معاشی طور پر بااختیار ہوئی ہیں۔ آج ریاست میں 12 لاکھ سے زائد لکھ پتی دیدیاں کام کر رہی ہیں۔ ہم خواتین کاروباریوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ہماری بہنیں اب فیکٹریوں اور صنعتوں کی قیادت کر رہی ہیں۔ ریاست کے 47 فیصد نئے اسٹارٹ اپس کی قیادت اب ہماری بہنوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم تمام بہنوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی مدبرانہ قیادت میں ہندوستان ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ اس میں ریاست کی بیٹیاں اور بہنیں بھی انتہائی اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری سے پہلے آج بہنوں کو 1500 روپے کا تحفہ مل رہا ہے۔

پروگرام میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کی ایک کروڑ 25 لاکھ 27 ہزار سے زائد بہنوں کے کھاتے میں لاڈلی بہنا اسکیم کی 34ویں قسط کے طور پر ایک ہزار 836 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست کی ہر لاڈلی بہن کے کھاتے میں ہر ماہ 1500 روپے بھیجے جا رہے ہیں۔ لاڈلی بہنا اسکیم میں اب تک 52 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی رقم بہنوں کو دی جا چکی ہے۔ انہوں نے تمام لاڈلی بہنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ماہ ملنے والی اس رقم سے اپنی بہتری کے لیے کوئی بھی پسندیدہ کام یا کاروبار شروع کریں اور خود کفیل مدھیہ پردیش کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیراعلیٰ نے گوالیار ضلع کو 121 کروڑ 95 لاکھ روپے کی لاگت والے 54 ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیا۔ انہوں نے سنگل کلک سے تقریباً 60 کروڑ روپے کی لاگت کے 35 ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور تقریباً 62 کروڑ روپے کی لاگت والے 19 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس میں 39 کروڑ 86 لاکھ روپے کی لاگت سے کلیتھ گھاٹی گاوں میں سرکاری ساندیپنی اسکول کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ 2 ماہ بعد لاڈلی بہنا اسکیم کے تین سال مکمل ہو جائیں گے۔ ان تین سالوں میں ریاست کی بہنوں کی زندگی جس طرح بدلی ہے، وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری 2024 سے فروری 2026 تک 42 ہزار 308 کروڑ روپے ترغیبی رقم بہنوں کے کھاتے میں بھیجی گئی ہے۔ لاڈلی بہنا اسکیم سے ریاست کی بہنیں اب خود کفیل بن گئی ہیں۔ اب وہ مجبور نہیں، مضبوط ہو گئی ہیں۔ اس اسکیم نے بہنوں کو نہ صرف معاشی طور پر خود مختار بنایا ہے، بلکہ انہیں ’رسک‘ لینے اور اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے خواب دیکھنے کی ہمت بھی دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پروگرام میں بھتروار اسمبلی حلقہ میں آرون-پٹئی لفٹ ایریگیشن پروجیکٹ (آبپاشی منصوبہ) کو منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ 120 کروڑ روپے کا یہ منصوبہ خطے کے کسانوں کی زندگی خوشحال کر دے گا۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کے مطالبے پر گھاٹی گاوں سمیت چنور اور کریا میں بھی ساندیپنی اسکول کھولے جانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھتروار پی ایچ سی کو اپ گریڈ کر کے سول اسپتال بنایا جائے گا۔ گھاٹی گاوں کے ذیلی مرکزِ صحت کو بھی اپ گریڈ کرائیں گے۔ بھتروار اور گھاٹی گاوں میں نوجوانوں کی ہنر مندی کے لیے آئی ٹی آئی مراکز قائم کریں گے۔ گھاٹی گاوں میں شبری ماتا کے عظیم الشان مندر اور شبری دھام کی تعمیر کے لیے زمین کا سروے کرایا جائے گا۔ بھگوان دیونارائن کا بھی دھام بنایا جائے گا۔ محکمہ ثقافت کے ذریعے دیونارائن مندر میں ہر سال ثقافتی پروگرام منعقد کرائے جائیں گے۔

خواتین کنونشن سے مرکزی وزیر مواصلات و ترقیِ شمال مشرقی خطہ جیوتی رادتیہ سندھیا، وزیرِ آبی وسائل تلسی رام سلاوٹ اور علاقائی رکن اسمبلی موہن سنگھ راٹھور نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر، سابق وزیر امرتی دیوی، ضلع پنچایت صدر درگیش کنور جاٹو سمیت دیگر عوامی نمائندے، کسان بھائی اور بڑی تعداد میں لاڈلی بہنیں موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande