
نئی دہلی، 11 مارچ (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 11.25 ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم کی حتمی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم، بھارتی کرکٹ ٹیم نے سب سے زیادہ امریکی ڈالر 26,39,423 وصول کیے۔
ٹیم انڈیا نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب جیت لیا اور انعامی رقم کی فہرست میں بھی سرفہرست رہی۔ رنر اپ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو 1,422,692 ڈالر ملے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو 1,005,577 ڈالر ملے۔
آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 225,000 ڈالر کی بنیادی ادائیگی موصول ہوئی۔ اضافی رقم ان کی کارکردگی، میچ جیتنے اور مختلف مراحل میں ہونے والی پیشرفت کی بنیاد پر دی گئی۔
ہندوستان کا غلبہ: اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کارکردگی غیر معمولی رہی۔ ٹیم نے گروپ مرحلے سے ناک آو¿ٹ مرحلے تک مسلسل فتوحات ریکارڈ کیں، فائنل تک رسائی حاصل کی اور ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ انعامی رقم ملی۔
یہ ہے دوسری ٹیموں کو ملنے والی رقم: چوتھے نمبر پر رہنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو 9,74,423 ڈالر ملے۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 5,38,269 ڈالر، پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5,22,692 ڈالر اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کو 4,91,538 ڈالر دیے گئے۔ اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ ٹیم، افغانستان کرکٹ ٹیم، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم، امریکہ کی کرکٹ ٹیم سمیت دیگر ٹیموں کو بھی ان کی کارکردگی کے مطابق انعامی رقم ملی۔ اس طرح ہندوستان نے نہ صرف ٹی-20 ورلڈ کپ میں ٹرافی جیتی بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے سب سے بڑا انعام بھی حاصل کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی