ریاستی سطح کے بیسک بچوں کے کھیل مقابلے میں مرادآباد کے کھلاڑی چمکے
مرادآباد، 11 مارچ (ہ س)۔ ایودھیا کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے تین روزہ ریاستی سطح کے بیسک بال کرڑا مقابلے کے دوسرے دن کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایتھلیٹس کے ساتھ مرادآباد
ریاستی سطح کے مقابلے میں مرادآباد کے کھلاڑی چمکے


مرادآباد، 11 مارچ (ہ س)۔

ایودھیا کے ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہے تین روزہ ریاستی سطح کے بیسک بال کرڑا مقابلے کے دوسرے دن کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایتھلیٹس کے ساتھ مرادآباد کے استاد ڈاکٹر ہرنند پرساد نے بتایا کہ پرائمری لڑکیوں کی 50 میٹر کی دوڑ میں سیجل (علی گڑھ) پہلے، انشیکا یادو (وارانسی) دوسرے اور سوہانیہ (میرٹھ) تیسرے نمبر پر آئیں۔ جونیئر لڑکوں کی 100 میٹر کی دوڑ میں سراج علی (ایودھیا) پہلے نمبر پر رہے۔

ٹیچر ڈاکٹر ہرنند پرساد نے مزید بتایا کہ 100 میٹر لڑکیوں کے زمرے میں نینسی یادو (وارنسی) پہلے، ساگوپی (بریلی) دوسرے اور سیجل (علی گڑھ) تیسرے نمبر پر آئیں۔ 200 میٹر کی دوڑ میں نینسی (وارنسی) پہلے، روشنی (علی گڑھ) دوسرے اور انیتا (پریاگ راج) تیسرے نمبر پر آئیں۔ لمبی چھلانگ میں روشنی (علی گڑھ) پہلے، انیتا (پریاگ راج) دوسرے اور کرشمہ (بریلی) تیسرے نمبر پر رہیں۔ کبڈی میں بستی ڈویژن فاتح اور گورکھپور رنر اپ جبکہ کھو کھو میں ایودھیا ڈویژن فاتح اور مرزا پور رنر اپ رہا۔ پرائمری لڑکوں کی 50 میٹر کی دوڑ میں وشال (وارانسی) پہلے، دیپک (مرزا پور) دوسرے اور مینک (آگرہ) تیسرے نمبر پر رہے۔ 400 میٹر کی دوڑ میں کارتک (مراد آباد) پہلے، سنجے (لکھنو¿) دوسرے نمبر پر رہے۔ یوگا میں اعظم گڑھ پہلے، لکھنو¿ دوسرے اور سہارنپور تیسرے نمبر پر رہا۔ کبڈی میں ایودھیا ڈویژن فاتح اور دیوی پٹن رنر اپ جبکہ کھو کھو میں مرزا پور فاتح اور ایودھیا رنر اپ رہا۔ جونیئر لڑکیوں کی 200 میٹر کی دوڑ میں انشیکا یادو (وارنسی) پہلے، پالک (مراد آباد) دوسرے اور عطیہ (گورکھپور) تیسرے نمبر پر رہیں۔ 400 میٹر میں پلک (مراد آباد) پہلے، ریشمہ (مرزا پور) دوسرے اور ثانیہ (دیوی پٹن) تیسرے نمبر پر آئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande