بہار میں موسم کے مزاج میں تبدیلی، 8 اضلاع میں بارش اور آندھی ۔ طوفان کا الرٹ جاری
بہار میں موسم کے مزاج میں تبدیلی، 8 اضلاع میں بارش اور آندھی ۔ طوفان کا الرٹ جاریپٹنہ، 11 مارچ (ہ س)۔ بہار میں ان دنوں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مارچ کے آغاز سے ہی گرمی کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ریاست بھر میں درجہ حرارت معمول سے 6-
بہار میںموسم کے مزاج میں تبدیلی،   8 اضلاع میں بارش اور اندھی طوفان کا الرٹ جاری


بہار میں موسم کے مزاج میں تبدیلی، 8 اضلاع میں بارش اور آندھی ۔ طوفان کا الرٹ جاریپٹنہ، 11 مارچ (ہ س)۔ بہار میں ان دنوں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مارچ کے آغاز سے ہی گرمی کے اثرات محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ریاست بھر میں درجہ حرارت معمول سے 6-5 ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا جا رہا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ اور کشن گنج میں گرج چمک اور بارش کے ساتھ 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ہے۔ بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت بکسر، گیا، اورنگ آباد، روہتاس اور پٹنہ اضلاع میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ مارچ کے مہینے میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پہلے ہی محسوس کی جا رہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ارریہ سب سے گرم شہر رہا۔ فاربس گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ پورنیہ دوسرے نمبر پر رہا جہاں کا درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس رہا۔ چھپرہ، کیمور اور اورنگ آباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم میں تبدیلی کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق اس کے اثرات 9 سے 11 مارچ تک نظر آئیں گے۔ 11 مارچ کو ریاست کے آٹھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اڈیشہ کے ارد گرد نچلے ٹراپوسفیئر میں سائیکلونک ہو اکاعلاقہ بن گیا ہے۔ ٹرف شمال مغربی اتر پردیش تک پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے خلیج بنگال سے نم ہوا مشرقی ہندوستان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس سے بہار اور جھارکھنڈ میں موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande